تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا: رانا ثناء اللہ

پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاکستان خبر) مشیر برائے وزیر اعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔انہوں نے یہ بات امریکی سفارت خانے کے سیاسی امور کے وزیر مشیر ٹیری سٹیئرز گونزالیز سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ امریکی نمائندے نے اس حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا۔امریکی سفارتی اہلکار نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دیتا آیا ہے اور خطے میں امن کے لیے اپنا کردار آئندہ بھی جاری رکھے گا۔دونوں فریقین نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔