تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان ویمن ٹیم آئرلینڈ روانہ، ورلڈ کپ سے قبل سہ ملکی سیریز میں شرکت

پاکستان ویمن ٹیم آئرلینڈ روانہ، ورلڈ کپ سے قبل سہ ملکی سیریز میں شرکت

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم، کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں پیر کی صبح آئرلینڈ روانہ ہو رہی ہے، جہاں ٹیم ورلڈ کپ 2026 سے قبل تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گی۔یہ سیریز آئرلینڈ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 28 مئی سے 4 جون تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کا مقصد آئندہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو بھرپور تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔پاکستان ویمن ٹیم اس سیریز میں ہر ٹیم کے خلاف دو، دو میچز کھیلے گی، جن میں پہلا میچ 29 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوگا جبکہ دیگر میچز 31 مئی، 3 جون اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔اسکواڈ میں عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، منیبہ علی، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں سدرہ امین اور ام ہانی سمیت کئی نوجوان کرکٹرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا بڑا مقابلہ 14 جون کو برمنگھم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ہوگا، جبکہ ٹیم گروپ مرحلے میں جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے خلاف بھی میدان میں اترے گی۔اس سے قبل ٹیم کا لاہور میں چار روزہ تربیتی کیمپ مکمل ہوا، جہاں مینٹور وہاب ریاض کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور اسکلز پر خصوصی کام کیا گیا۔ کیمپ کے دوران سینئر کھلاڑیوں نے بھی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے ملاقات کی۔