اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدت اور نمایاں کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے، جہاں پاکستانی اداروں نے بین الاقوامی ایونٹ میں 11 کیٹیگریز میں ایوارڈز جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔پاکستانی ٹیکنالوجی اداروں نے ایشیائی و اوشیانی کمپیوٹنگ انڈسٹری آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ایونٹ میں مختلف کیٹیگریز میں کامیابیاں حاصل کیں۔انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقدہ ڈیجیٹل اینڈ اے آئی ایوارڈز 2026 میں ایشیا اور اوشیانا کے 26 ممالک نے شرکت کی۔اس موقع پر سائبر سیکیورٹی، صحت، تعلیم، زراعت اور مالیاتی خدمات کے شعبوں میں پاکستان کی نمایاں کامیابیوں نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شعیب اے خان کے مطابق یہ ایوارڈز پاکستان کے ٹیکنالوجی شعبے کی جدت اور صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہیں۔
پاکستانی اداروں نے عالمی ٹیکنالوجی ایونٹ میں 11 کیٹیگریز کے ایوارڈز جیت لیے
واپس خبروں پر
Category:
ٹیکنالوجی