کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان کی برآمدات کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایک پاکستانی ٹائر ساز کمپنی کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت 6 خلیجی ممالک میں مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔کمپنی نے خلیجی ممالک کو ٹائر برآمد کرنے سے متعلق تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کر دی ہیں۔اعلامیے کے مطابق پاکستانی ٹائر ساز کمپنی کو گلف اسٹینڈرڈائزیشن آرگنائزیشن (جی ایس او) کی جانب سے باضابطہ منظوری حاصل ہو گئی ہے، جس کے بعد کمپنی خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک میں اپنی مصنوعات برآمد کر سکے گی۔منظوری کے تحت پاکستان سے بحرین، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر جی ایس او رکن ممالک کو ٹائروں کی برآمدات شروع کی جائیں گی۔اس پیش رفت کو پاکستانی صنعت کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ملکی برآمدات میں اضافے اور نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے امکانات روشن ہوں گے۔
پاکستانی ٹائر کمپنی کو خلیجی منڈیوں تک رسائی، 6 ممالک کو برآمدات کی منظوری مل گئی
واپس خبروں پر
Category:
کامرس