تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

سعودی عرب میں پاکستانیوں کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت

سعودی عرب میں پاکستانیوں کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو سیاسی سرگرمیوں، مظاہروں اور سیاسی نظریات کی تشہیر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کردی۔سفارتخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ سعودی قوانین کے تحت کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں ملوث ہونا ممنوع ہے، اس لیے سیاسی اجتماعات، مظاہروں اور سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں سے دور رہا جائے۔بیان میں پاکستانی شہریوں کو سماجی رابطوں کے ذرائع استعمال کرتے ہوئے مقامی قوانین کی پابندی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں کی تشہیر، سیاسی یا فرقہ وارانہ بحث و تکرار اور اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے سے بھی گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔سفارتخانے نے مقامی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید یا اشتعال انگیزی پر مبنی مواد سے دور رہنے اور خطے کی سیاسی و سکیورٹی صورتِ حال کو سنسنی خیز انداز میں پیش نہ کرنے کی ہدایت کی۔بیان میں خبردار کیا گیا کہ سعودی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاری، جرمانہ، قید، ملک بدری اور دوبارہ سعودی عرب میں داخلے پر پابندی سمیت قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔یہ ہدایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی، سفارتی اور دیگر شعبوں میں قریبی تعاون جاری ہے۔