تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی اور عسکری سفارتکاری نے جنوبی ایشیا میں اہم مقام دلوایا

پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی اور عسکری سفارتکاری نے جنوبی ایشیا میں اہم مقام دلوایا

اسلام آباد( پاکستان خبر)پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی اور ملٹری ڈپلومیسی نے اسے جنوبی ایشیا میں ایک مضبوط اور قابلِ موازنہ قوت بنا دیا ہے۔بھارتی جریدہ دی ہندو نے عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور کامیاب عسکری سفارتکاری کا اعتراف کیا ہے۔ جریدے کے مطابق مئی 2025 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پذیرائی اور پاکستانی دفاعی صنعت کی کامیابی پاکستان کے لیے سود مند ثابت ہوئی۔سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بہتر تعلقات نے پاکستانی دفاعی برآمدات میں اضافہ کیا ہے۔دی ہندو کے مطابق پاکستان آذربائیجان، میانمار، نائیجیریا اور بنگلہ دیش کے ساتھ بھی دفاعی معاہدوں کے لیے تیار ہے۔ چین اور ترکی کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی دفاعی پیداوار کئی ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔