تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان کی سفارتی کوششیں، ایران سے امریکا کے درمیان جنگ بندی پر بات چیت

پاکستان کی سفارتی کوششیں، ایران سے امریکا کے درمیان جنگ بندی پر بات چیت

اسلام آباد(پاکستان خبر)امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ اور پائیدار جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، جس کے تحت اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اسلام آباد کے مطابق وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ داخلہ نے ایرانی قیادت تک سپریم لیڈر کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی خط اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پیغام بھی پہنچایا۔اس سے قبل محسن نقوی نے اپنے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔پاکستان کی جانب سے ان سفارتی کوششوں کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانا اور فریقین کے درمیان بات چیت کے عمل کو فروغ دینا بتایا جا رہا ہے۔