تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

دو ماہ میں پاکستان کا بیرونی قرضہ 23.6 فیصد بڑھ گیا

دو ماہ میں پاکستان کا بیرونی قرضہ 23.6 فیصد بڑھ گیا

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) رواں مالی سال 2026-27 کے ابتدائی دو ماہ، جولائی اور اگست کے دوران پاکستان نے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض حاصل کیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23.60 فیصد زیادہ ہے۔وفاقی حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران حاصل ہونے والا قرض 476 ارب روپے کے مساوی ہے، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 391 ارب روپے کا قرض حاصل ہوا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں مختلف منصوبوں کے لیے 48 کروڑ 45 لاکھ ڈالر جبکہ منصوبوں کے علاوہ دیگر مدات میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت ملی۔عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو 59 کروڑ ڈالر سے زائد قرض فراہم کیا، جس میں اسلامی ترقیاتی بینک سے 19 کروڑ 12 لاکھ ڈالر، عالمی بینک سے 23 کروڑ 84 لاکھ ڈالر شامل ہیں، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے متعلق فراہم کردہ اعداد و شمار میں 9.57 ارب ڈالر درج ہیں۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق مختلف ممالک نے بھی 3 کروڑ 52 لاکھ ڈالر فراہم کیے، جن میں جرمنی کے ایک کروڑ 28 لاکھ اور سعودی عرب کے 89 لاکھ ڈالر شامل ہیں۔رواں مالی سال اب تک چین نے پاکستان کو کوئی مالی معاونت نہیں دی۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں 62 کروڑ 97 لاکھ ڈالر جبکہ غیر ملکی تجارتی بینکوں سے 30 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا گیا۔