تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

پاکستان میں پہلی ٹیکنیکل مائننگ کانفرنس، اربوں ڈالر سرمایہ کاری متوقع

پاکستان میں پہلی ٹیکنیکل مائننگ کانفرنس، اربوں ڈالر سرمایہ کاری متوقع

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان کی پہلی ٹیکنیکل مائننگ کانفرنس 6 اگست کو کراچی میں منعقد ہوگی، جس میں عالمی مائننگ کمپنیوں کی شرکت اور بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا امکان ہے۔کانفرنس میں متحدہ عرب امارات، جاپان، جرمنی اور چین کی نمایاں مائننگ کمپنیاں شریک ہوں گی، جبکہ معدنی شعبے میں اربوں ڈالر مالیت کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔سندھ اینگرو مائننگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر اقبال نے بتایا کہ کانفرنس کا مقصد پاکستان کے معدنی ذخائر میں عالمی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی متعارف کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ملک بھر کے بجلی گھروں کو تھر کا کوئلہ ریلوے نظام کے ذریعے فراہم کیا جائے گا، جبکہ تھر سے کوئلے کی ترسیل کے لیے نئی ریلوے لائن کا منصوبہ آئندہ سال کے آغاز میں شروع ہونے کی توقع ہے۔عامر اقبال کے مطابق تھر بلاک ٹو کے تیسرے مرحلے پر کام اگلے ماہ شروع کیا جائے گا، جبکہ لکی پاور پلانٹ کو بھی آئندہ ماہ سے تھر کا کوئلہ فراہم کرنے کا آغاز کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سندھ اینگرو مائننگ کمپنی میں اب تک ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے، جو پاکستان کے توانائی اور معدنیات کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔