تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی ذخائر 22 ارب 64 کروڑ ڈالر سے زائد ہو گئی

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی ذخائر 22 ارب 64 کروڑ ڈالر سے زائد ہو گئی

کراچی( کامرس ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے زرمبادلہ ذخائر سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق اس ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مالی صورتحال میں بہتری کے اشارے سامنے آئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اس کے اپنے ذخائر میں 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 17 ارب 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے مجموعی ذخائر 5 ارب 49 کروڑ 95 لاکھ ڈالر رہ گئے۔اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مجموعی ملکی ذخائر 22 ارب 64 کروڑ 65 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔معاشی ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں اتار چڑھاؤ معمول کی بات ہے، تاہم مجموعی اضافہ ملکی مالی استحکام کے لیے مثبت اشارہ سمجھا جاتا ہے۔