تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

پاکستان کی سلامتی و ترقی مشترکہ ذمہ داری ہے، بلوچستان کا حصہ بڑھایا گیا: وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کی سلامتی و ترقی مشترکہ ذمہ داری ہے، بلوچستان کا حصہ بڑھایا گیا: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(پاکستان خبر) اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اور ملک کو مستحکم کرنا پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبوں کے لیے مالی وسائل ان کا آئینی حق ہیں، اور قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) میں بلوچستان کا حصہ 100 فیصد بڑھایا گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایوان میں تمام معزز اراکین قابل احترام ہیں اور چاروں صوبوں سے منتخب ہو کر آئے ہیں، جن کے سیاسی خیالات اور نقطہ نظر مختلف ہو سکتے ہیں لیکن مقصد ایک ہی ہونا چاہیے۔انہوں نے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی مخالفین کو اپنے بھائی سمجھتے ہیں اور ان سے کوئی لڑائی نہیں۔ ان کے مطابق میثاقِ معیشت اور میثاقِ جمہوریت پر بات چیت کی گنجائش موجود ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں اور اپوزیشن کو بھی آگے بڑھنا چاہیے تاکہ قومی مسائل کا حل نکالا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک خوبصورت صوبہ ہے جہاں غیور اور بہادر عوام رہتے ہیں، اور اس کی ترقی کے لیے وفاق نے اہم اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سولر منصوبوں کے ذریعے بلوچستان کے کسانوں کو اربوں روپے کی سہولت دی گئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام صوبوں کی یکساں ترقی ان کی ذمہ داری ہے اور انصاف کے بغیر نظام نہیں چل سکتا۔انہوں نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں، اور سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہداء قوم کے بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں، اور ان کی قربانیوں کا احترام پوری قوم پر لازم ہے۔وزیراعظم نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں، اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی قوم کو قبول نہیں ہوگی۔