تازہ ترین
لوئر دیر: پولیس کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک پاکستان اور ایران کا سکیورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر زرداری کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آصفہ بھٹو کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آبنائے ہرمز: پھنسے ملاحوں اور جہازوں کے انخلا کے لیے بڑا بحری آپریشن شروع امریکی کانگریس کی جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد منظور، صدر کو فوجی واپسی کی ہدایت ٹرمپ کا سینیٹ پر شدید ردعمل، ایران سے متعلق ووٹ کو بے معنی قرار دے دیا اسرائیلی وزیر کا بیان: ایران کے خلاف اکیلے کارروائی کا امکان ظاہر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل سستا خیبرپختونخوا میں سیف سٹی منصوبے کی اضلاع تک توسیع کا فیصلہ یکم جولائی سے گاڑیوں پر ٹیکسز میں بڑی تبدیلیاں، نئی شرطیں نافذ حکومت کا جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کول پر منتقل کرنے کا فیصلہ سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ورلڈ کپ 2026: امریکہ نے ایرانی ٹیم کے سفری قوانین میں نرمی کر دی فیفا ورلڈ کپ 2026: کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی ایف آئی ایچ کی پاکستان کے غلط جھنڈے کی نمائش پر باضابطہ معذرت
پاکستان خبر

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی خاموشی، آئی سی سی بے چینی کا شکار

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی خاموشی، آئی سی سی بے چینی کا شکار

 لاہور( سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے باقاعدہ آغاز میں اب تین دن سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے، ایسے میں پاکستان کی جانب سے اختیار کی گئی خاموشی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی حکام پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کے ممکنہ بائیکاٹ سے متعلق کسی باضابطہ تحریری مؤقف کے منتظر ہیں، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی آفیشل کمیونیکیشن موصول نہیں ہوئی۔دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا مؤقف ہے کہ حکومت کی جانب سے واضح اعلان کے بعد بورڈ کی سطح پر کسی اضافی وضاحت یا تحریری موقف دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی جا رہی۔پی سی بی ذرائع نے یہ بھی یاد دلایا کہ ماضی میں بھارت نے بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے متعلق حکومتی اجازت نہ ملنے کا کوئی خط آئی سی سی کی کونسل میٹنگ میں پیش نہیں کیا تھا۔