تازہ ترین
میدویدیف تماشائی کو گیند لگنے پر نااہل،بیجنگ اوپن ورلڈکپ 2027: پاکستان، بھارت سمیت 10 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرگئیں سلمان آغا کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی ختم، ٹیم سے بھی باہر ہوگئے حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے وزیراعظم کی سردیوں میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت ایل این جی فراہمی میں خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا صوبائی صحت، تعلیم اخراجات کا ہدف کم کرنے پر غور پاکستان کی 16 ممالک میں گوشت برآمد کرنے کی بنیاد قائم ہوگئی نائجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد جاں بحق آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک برطانوی اڈے سے بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے گئے، وینس سرخی: ایران کی خلیجی ممالک کو خبردار، سرزمین حملوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیں حکومت اور اپوزیشن میں 24 گھنٹوں میں مذاکرات کی امید، فواد چودھری اپنی چھت اپنا گھر، عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے پر جواب خیبرپختونخوا کی صورتحال، صدر اور وزیراعظم میں آج اہم مشاورت پرائیویٹ استاد
پاکستان خبر

تجارتی خسارہ 15 فیصد سے زائد بڑھ کر 10.79 ارب ڈالر ہوگیا

تجارتی خسارہ 15 فیصد سے زائد بڑھ کر 10.79 ارب ڈالر ہوگیا

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان کا تجارتی خسارہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 15.13 فیصد اضافے کے بعد 10 ارب 79 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ تجارتی اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران ملکی درآمدات میں 13.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے میں برآمدات بھی 10.84 فیصد بڑھیں، تاہم درآمدات میں نسبتاً زیادہ اضافے کے باعث تجارتی خسارہ مزید بڑھ گیا۔رپورٹ کے مطابق برآمدات میں اضافے کے باوجود درآمدی حجم زیادہ رہنے کی وجہ سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی توازن پر دباؤ برقرار رہا۔