تازہ ترین
لوئر دیر: پولیس کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک پاکستان اور ایران کا سکیورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر زرداری کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آصفہ بھٹو کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آبنائے ہرمز: پھنسے ملاحوں اور جہازوں کے انخلا کے لیے بڑا بحری آپریشن شروع امریکی کانگریس کی جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد منظور، صدر کو فوجی واپسی کی ہدایت ٹرمپ کا سینیٹ پر شدید ردعمل، ایران سے متعلق ووٹ کو بے معنی قرار دے دیا اسرائیلی وزیر کا بیان: ایران کے خلاف اکیلے کارروائی کا امکان ظاہر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل سستا خیبرپختونخوا میں سیف سٹی منصوبے کی اضلاع تک توسیع کا فیصلہ یکم جولائی سے گاڑیوں پر ٹیکسز میں بڑی تبدیلیاں، نئی شرطیں نافذ حکومت کا جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کول پر منتقل کرنے کا فیصلہ سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ورلڈ کپ 2026: امریکہ نے ایرانی ٹیم کے سفری قوانین میں نرمی کر دی فیفا ورلڈ کپ 2026: کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی ایف آئی ایچ کی پاکستان کے غلط جھنڈے کی نمائش پر باضابطہ معذرت
پاکستان خبر

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی بھوک کا شکار

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی بھوک کا شکار

غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)ایک انسانی حقوق کی تنظیم نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو مناسب خوراک نہیں دی جا رہی اور وہاں “بھوک کی پالیسی” نافذ ہے۔رائٹرز کے مطابق رہائی پانے والے قیدی شدید کمزوری اور بیماری کی حالت میں سامنے آئے ہیں۔ نابلس کے سامر خواہیریہ نے بتایا کہ نو ماہ قید کے دوران انہیں صرف چند پتلے ٹکڑے روٹی، تھوڑی حمص اور ہفتے میں دو بار ٹونا دی گئی، جس سے وہ 22 کلو وزن کم کر بیٹھے۔ایسوسی ایشن فار سول رائٹس ان اسرائیل نے مطالبہ کیا ہے کہ قیدیوں تک ریڈ کراس کی رسائی دی جائے اور جیل حکام کے خلاف کارروائی کی جائے۔اسرائیلی حکومت کا مؤقف ہے کہ جیلوں کا انتظام قانون کے مطابق کیا جا رہا ہے، جبکہ وزیر اعظم نیتن یاہو نے سخت گیر وزیر اتمار بن گویر کو جیلوں کی نگرانی سونپی ہوئی ہے۔