تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

پرم جیت پما کو بھارتی ایجنٹوں سے خطرہ ہے:برطانوی میڈیا

پرم جیت پما کو بھارتی ایجنٹوں سے خطرہ ہے:برطانوی میڈیا

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی میڈیا کے مطابق خالصتان تحریک کے رہنما پرم جیت پما کو بھارتی ایجنٹوں سے شدید خطرہ لاحق ہے۔ برطانوی انٹیلی جنس نے انہیں حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اخبار گارڈین کے مطابق خطرات کی نوعیت اتنی سنگین ہے کہ پرم جیت پما اب لندن کے علاقے ساوتھ آل میں اپنے گھر میں بھی مقیم نہیں ہیں، اور انہیں اپنی موجودہ رہائش گاہ کا مقام کسی کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔پرم جیت سنگھ پما 2023 میں کینیڈا میں قتل ہونے والے خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر اور سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں، اور لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہروں میں باقاعدگی سے شریک ہوتے رہے ہیں۔پرم جیت سنگھ پما کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے برطانوی پولیس کو موصول ہونے والی دھمکیوں سے آگاہ کرتے آ رہے تھے، لیکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لینا شروع کیا۔ نجر کے قتل کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارتی ایجنسیوں پر براہِ راست الزامات عائد کیے تھے۔