تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

پارسل کے نام پر واٹس ایپ ہیک، شہریوں سے رقم بٹورنے کا نیا فراڈ

پارسل کے نام پر واٹس ایپ ہیک، شہریوں سے رقم بٹورنے کا نیا فراڈ

کراچی( ویب ڈیسک) شہریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کرکے ان کے رشتہ داروں اور دوستوں سے رقم ہتھیانے کے لیے سائبر فراڈ کا نیا طریقہ سامنے آگیا۔جعل ساز خود کو معروف کوریئر کمپنی کا نمائندہ ظاہر کرکے شہریوں کو فون کرتے ہیں اور پارسل کی ترسیل یا پتے کی تصدیق کے بہانے موبائل پر موصول ہونے والا واٹس ایپ تصدیقی کوڈ طلب کرتے ہیں۔شہری جیسے ہی یہ کوڈ کال کرنے والے شخص کو بتاتا ہے، جعل ساز اسی نمبر پر اپنے موبائل میں واٹس ایپ رجسٹر کرکے اکاؤنٹ کا اختیار حاصل کرلیتے ہیں۔اکاؤنٹ پر قبضہ کرنے کے بعد فراڈیے متاثرہ شخص کے واٹس ایپ رابطوں کو پیغامات بھیج کر خود کو مشکل میں ظاہر کرتے ہیں اور رشتہ داروں، دوستوں یا ساتھیوں سے فوری مالی مدد کے نام پر رقم طلب کرتے ہیں۔شہری یاد رکھیں: واٹس ایپ کا تصدیقی کوڈ کسی بھی شخص کے ساتھ شیئر نہ کریں، چاہے وہ خود کو کوریئر کمپنی یا کسی ادارے کا نمائندہ ہی کیوں نہ ظاہر کرے۔