لاہور( ویب ڈیسک) 27 اور 28 اگست کی درمیانی شب 2026 کا نمایاں جزوی چاند گرہن ہوگا، جس کے دوران چاند کا تقریباً 96 فیصد حصہ زمین کے سائے میں آجائے گا اور وہ سرخی مائل نارنجی دکھائی دے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق چاند گرہن 28 اگست کو عالمی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 13 منٹ پر عروج پر ہوگا۔ یہ اس وقت رونما ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آکر اپنا سایہ چاند پر ڈالتی ہے۔زمین کے ماحول سے گزرنے والی روشنی میں سرخ اور نارنجی شعاعیں چاند تک پہنچتی ہیں، جس کے باعث چاند سرخ دکھائی دیتا ہے۔ اسے عام آنکھ سے دیکھنا محفوظ ہے اور خصوصی چشموں کی ضرورت نہیں۔