تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ بجٹ میں ایک ارب روپے اضافہ منظور کر لیا

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ بجٹ میں ایک ارب روپے اضافہ منظور کر لیا

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے بجٹ میں ایک ارب روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا 84واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تفصیلات اور اعداد و شمار پر بریفنگ دی۔اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر سمیت تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے سرپلس بجٹ کی متفقہ منظوری دی گئی، جبکہ پی ایس ایل 12 کے بجٹ اور اسے انتظامی و مالی طور پر خودمختار بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔ڈومیسٹک کرکٹ کے بجٹ کو 3 ارب روپے سے بڑھا کر 4 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ نئے سنٹرل کنٹریکٹ کے فارمیٹ، ادائیگی کے طریقہ کار اور قومی کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔قائداعظم ٹرافی کے کھلاڑیوں کی میچ فیس 30 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دی گئی۔ اسی طرح ویمنز ون ڈے اور ٹی20 ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے فنڈز مختص کرنے، 12 مزید گراؤنڈز کو فعال بنانے اور انسانی وسائل کے لیے بھی فنڈز منظور کیے گئے۔ریزرو کھلاڑیوں کی میچ فیس 15 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے اور ریجنل گراؤنڈ اسٹاف کی کم از کم تنخواہ 42 ہزار روپے مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی سمیت دیگر انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے 6 ارب 70 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں بائیو میکینکس مشین کی تنصیب کے لیے بھی فنڈز منظور کیے گئے۔اجلاس میں گزشتہ فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی، جبکہ بورڈ آف گورنرز کے اراکین اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔