تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات منسوخ کر دیے

پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات منسوخ کر دیے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے آئندہ ہفتے ہونے والے انتخابات منسوخ کر دیے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق نئے انتخابی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔بورڈ کے مطابق انتخابات کی منسوخی کا فیصلہ متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا، جن میں نامعلوم افراد کی مبینہ مداخلت، جھوٹی ایف آئی آرز کے اندراج اور انتخابی عمل میں رکاوٹیں شامل تھیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ووٹرز اور امیدواروں کی گرفتاریوں اور دھمکی آمیز فون کالز کے باعث انتخابی ماحول متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ صورتحال معمول پر آنے کے بعد نیا انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا۔