تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پی سی بی کا نیا قدم: نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ٹرو مین 3 بولنگ مشین نصب

پی سی بی کا نیا قدم: نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ٹرو مین 3 بولنگ مشین نصب

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کی تربیت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں نئی اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ’ٹرو مین 3‘ بولنگ مشین نصب کر دی ہے۔پی سی بی کے مطابق اس جدید نظام کا بنیادی مقصد بیٹرز کو میچ جیسی حقیقی صورتحال میں زیادہ مؤثر پریکٹس کے مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں۔اس مشین کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی فرنٹ اسکرین پر ہائی کنٹراسٹ ایل ای ڈی اینیمیشن کے ذریعے بولر کا ایکشن دکھایا جاتا ہے، جس سے بیٹرز کو ریلیز پوائنٹ، ٹائمنگ اور بولنگ انداز کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔مزید برآں اس سسٹم میں رفتار، لائن، لینتھ، سوئنگ اور باؤنس کو ضرورت کے مطابق تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ کوچز مختلف گیندوں، اوورز اور اسپیلز کو محفوظ کر کے بعد میں انہیں میچ جیسی صورتحال میں استعمال کر سکتے ہیں۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اس جدید مشین کو استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا کرکٹ بورڈ بن گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ ٹیکنالوجی روایتی بولنگ مشینوں کے مقابلے میں زیادہ حقیقت کے قریب تجربہ فراہم کرتی ہے، کیونکہ اس میں ویڈیو اور بولنگ ایکشن دونوں شامل ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جدید ٹیکنالوجی کھلاڑیوں کی ٹائمنگ اور بیٹنگ معیار میں نمایاں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔