تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹس سے روکتے ہوئے سخت ہدایات جاری کر دیں

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹس سے روکتے ہوئے سخت ہدایات جاری کر دیں

 لاہورر( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو واضح کر دیا ہے کہ متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، اور سینٹرل کنٹریک یافتہ کرکٹرز کو پابند کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی پوسٹ پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد ہی کی جائے، بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔نسیم شاہ کی حالیہ متنازعہ پوسٹ کے بعد، پی سی بی نے کھلاڑیوں کے مینجرز کو بھی میڈیا پالیسی دوبارہ بھجوائی اور کہا کہ کسی بھی قسم کی متنازعہ پوسٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ پر دو کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور انہیں اس پوسٹ پر معافی بھی مانگنی پڑی۔ تمام کرکٹرز نے پی سی بی حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ میڈیا پالیسی پر مکمل عمل کریں گے۔