تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

پرامن احتجاج حق، تشدد کی اجازت نہیں، قانون توڑنے والوں سے نمٹیں گے: محسن نقوی

پرامن احتجاج حق، تشدد کی اجازت نہیں، قانون توڑنے والوں سے نمٹیں گے: محسن نقوی

 پشاور( پاکستان خبر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، تاہم احتجاج کی آڑ میں تشدد، توڑ پھوڑ اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔چارسدہ کے فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کے دورے کے موقع پر انہوں نے اینٹی رائٹ ونگ کی تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاری کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری پوری کرے گی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال میں فیڈرل کانسٹیبلری کا کردار انتہائی اہم ہے۔وفاقی وزیر نے اہلکاروں کو جدید تربیت، پروٹیکشن گیئر اور گیس ماسک فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فورس کو ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے ایف سی ہیڈکوارٹر میں کھیلوں کی سہولیات بہتر بنانے، عالمی معیار کا سوئمنگ پول تعمیر کرنے اور اہلکاروں کے واش رومز ازسرنو تعمیر کرنے کی بھی ہدایات دیں۔