تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

ندال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ، پینٹاگون

ندال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ، پینٹاگون

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اعلان کیا ہے کہ سابق امریکی فوجی افسر ندال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دی جانے والی سزائے موت براہِ راست نشر کی جائے گی۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2009 میں فورٹ ہُڈ فوجی اڈے پر 13 غیر مسلح امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے والے ندال حسن کی سزائے موت کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منظوری دے چکے ہیں۔ یہ تقریباً ایک صدی میں امریکا میں پہلی عوامی سزائے موت ہوگی۔سزائے موت کے قیدیوں کے مقدمات پر کام کرنے والے وکیل جان ملز نے کہا ہے کہ سزائے موت کی کارروائی براہِ راست نشر کرنے کے فیصلے کی جدید دور میں کوئی مثال نہیں ملتی، جبکہ قانونی اعتبار سے بھی یہ ایک غیر واضح معاملے پر کیا گیا اقدام ہے۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے قدامت پسند ٹی وی چینل ریئل امریکا وائس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ لوگ یہ کارروائی دیکھ سکیں اور اسے عوامی بنایا جائے۔ ان کے مطابق لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کے اقدامات کے سنگین نتائج ہوتے ہیں۔ہیگستھ نے کہا کہ حسن کو فوجی فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی اور ایسا ہی ہونا چاہیے۔پینٹاگون نے رواں ہفتے کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ حسن کو سزائے موت دی جائے گی۔ یہ 60 برس سے زائد عرصے میں امریکی فوج کی پہلی سزائے موت ہوگی۔امریکی فوج کے میجر اور معالج ندال ملک حسن نے 2009 میں فورٹ ہُڈ فوجی اڈے پر فائرنگ کرکے 13 غیر مسلح امریکی فوجیوں کو ہلاک اور 32 دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے سزائے موت کی سفارش کی تھی، جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منظور کر لیا ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد یہ فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دی جانے والی پہلی فوجی سزائے موت ہوگی۔حسن کو 13 افراد کے قتلِ عمد اور 32 افراد کے قتل کی کوشش کے الزامات میں فوجی افسران پر مشتمل 13 رکنی جیوری نے مجرم قرار دیا تھا۔ جیوری نے متفقہ طور پر انہیں سزائے موت دینے کی سفارش کی تھی۔