تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پیرو میں ال نینو کے خطرے کے باعث 60 روزہ ایمرجنسی نافذ

پیرو میں ال نینو کے خطرے کے باعث 60 روزہ ایمرجنسی نافذ

لیما( مانیٹرنگ ڈیسک) پیرو نے ال نینو مظہر سے منسلک شدید بارشوں اور ممکنہ تباہی کے خطرے کے پیش نظر 22 خطوں اور تقریباً 800 اضلاع میں 60 روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام سبکدوش ہونے والے صدر جوز ماریا بالکازر کے دستخط شدہ حکم نامے کے تحت کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق موسمی پیش گوئیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ال نینو کا قدرتی رجحان 2027 کے موسم گرما تک جاری رہ سکتا ہے، جس دوران شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ایمرجنسی کا اطلاق 22 علاقوں کے 796 اضلاع پر ہوگا، جن میں لیما، پیورا، لا لیبرٹاد، لوریٹو اور آئینی صوبہ کالاؤ شامل ہیں۔حکم نامے کے مطابق علاقائی اور مقامی انتظامیہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سول ڈیفنس کی نگرانی میں ہنگامی اقدامات، خطرے میں کمی اور بحالی کے اقدامات پر عمل درآمد کریں گی۔