تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پشاور زلمی کی شاندار فتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست

پشاور زلمی کی شاندار فتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست

کراچی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 154 رنز بنائے، حسن نواز 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ریلی روسوو نے 26 اور خواجہ نافع نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔پشاور زلمی کی جانب سے محمد باسط اور سفیان مقیم نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 155 رنز کا ہدف 18 اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کر لیا، بابر اعظم 71 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد حارث نے 35 اور کوشل مینڈس نے 21 رنز اسکور کیے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے الزاری جوزف اور سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔