تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کا وصولی سے انکار

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کا وصولی سے انکار

اسلام آباد( پاکستان خبر) سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نوعیت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت میں دائر کی جاسکتی ہیں۔جسٹس (ر) شبر رضا رضوی نے ترمیم کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ موجودہ پارلیمان دستور ساز اسمبلی نہیں، جبکہ آئین کے بنیادی خدوخال میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔ درخواست میں عدلیہ کی آزادی، ججز کی تعیناتی اور آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت تاحیات استثنیٰ پر بھی اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے اور تاحیات استثنیٰ ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس اس سے قبل بھی 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک درخواست وصول کرنے سے انکار کرچکا ہے۔