تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پشاور ہائیکورٹ میں ہفتے میں 2 عدالتی چھٹیوں کے خلاف درخواست دائر

پشاور ہائیکورٹ میں ہفتے میں 2 عدالتی چھٹیوں کے خلاف درخواست دائر

پشاور( پاکستان خبر) ہفتے میں دو عدالتی چھٹیوں کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق درخواست اطلس خان ایڈووکیٹ نے سلیمان خان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، جس میں رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 12 مارچ کو پشاور ہائیکورٹ نے تین دن عدالتیں بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جو عدلیہ کی آزادی اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ عدالتیں ہفتے کے سات دن اور چوبیس گھنٹے کھلی رہنی چاہییں تاکہ عوام بروقت انصاف حاصل کر سکیں، اور ججز عوام کے خادم ہیں، اگر کام نہیں کریں گے تو تنخواہ کے حقدار نہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے اور ضابطہ فوجداری کے سیکشن 352 کا حوالہ بھی دیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 12 مارچ کو جاری ہونے والا ہفتے میں تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔