اسلام آباد( کامرس ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے 25 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اوگرا کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوا۔