تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وزیراعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کیے جانے کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے فیصلے کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم جاری کیا گیا جس کے بعد متعلقہ حکام نے اس فیصلے کو نافذ کرنے کیلئے اعلامیہ جاری کیا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رہے گی۔مزید کہا گیا ہے کہ حکومت قیمتوں کے فرق کی ادائیگی خود کرے گی اور عالمی منڈی میں اضافے کا مالی بوجھ بھی برداشت کرے گی تاکہ عوام کو مزید مہنگائی سے بچایا جاسکے۔