تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے جبکہ ڈیزل کے نرخ میں 4 روپے 18 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔نئے اضافے کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت 364 روپے 35 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 385 روپے 95 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 9 ستمبر 2026 سے صرف ایک روز کے لیے ہوگا۔یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے اور ڈیزل کے نرخ میں 3 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کیا تھا۔دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر شہریوں نے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے مشکلات بڑھا رکھی ہیں، پٹرول مہنگا ہونے سے اشیائے ضروریہ سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا اور عام آدمی کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا مزید مشکل ہوجائے گا۔