تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

پیٹرول 2 روپے 20 پیسے، ڈیزل ڈیڑھ روپے سستا

پیٹرول 2 روپے 20 پیسے، ڈیزل ڈیڑھ روپے سستا

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)اوگرا نے اگلے دو روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا نے 10 اگست تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔وزارت پیٹرولیم کے مطابق ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 81 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد لیوی 73 روپے 47 پیسے سے بڑھ کر 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی، جبکہ پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔