اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ڈیزل 52 پیسے فی لیٹر مہنگا جبکہ پٹرول 66 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔قیمتوں میں ردوبدل کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت 398 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین تین دن کے لیے کیا گیا ہے۔