تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 3 روز برقرار رکھنے کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 3 روز برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں آئندہ تین روز تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔پٹرول کی قیمت 325 روپے 43 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 383 روپے 95 پیسے فی لٹر برقرار رہے گا۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ اضافے کے بعد ڈیلرز کا مجموعی مارجن 10 روپے فی لٹر ہوگیا ہے۔حکومتی فیصلے کے بعد پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنی ہڑتال ملتوی کردی ہے۔ ڈیلرز کے 8 فیصد مارجن کے مطالبے کا جائزہ لینے کے لیے مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جو 30 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔