اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کئی روز سے اضافہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔آج کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔اسی طرح ڈیزل بھی 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔گزشتہ 4 روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 24 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوچکا ہے، جبکہ ڈیزل 19 روپے 99 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔حالیہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے ناراضی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد کرایوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔