اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 11 ستمبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔