تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

مردوں کو پنک اسکوٹی چلاتے دیکھ کر ضبط کرلی جائے گی: شرجیل میمن

مردوں کو پنک اسکوٹی چلاتے دیکھ کر ضبط کرلی جائے گی: شرجیل میمن

میرپورخاص (پاکستان خبر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنک اسکوٹیز کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے اسٹریٹ چیکنگ کی جائے گی، مردوں کو پنک اسکوٹی چلاتے دیکھا گیا تو اسکوٹی ضبط کرلی جائے گی۔میرپورخاص میں مفت پنک اسکوٹیز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پورے پاکستان کی خواتین کے لیے ہے، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے خواتین کی خودمختاری کا تصور دیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے پنک اسکوٹی کا منصوبہ بلاول بھٹو نے شروع کرایا، میرپورخاص میں مفت اسکوٹیز کی تقسیم خواتین کی ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ حلفاً کہتا ہوں خواتین کو مفت اسکوٹیز میرٹ پر دی گئی ہیں، اب تک 50 ہزار خواتین ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے چکی ہیں، خواہش ہے کہ لائسنس ملنے کے بعد ان تمام خواتین کو اسکوٹیز فراہم کی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں خواتین کے شناختی کارڈ بنانے کا تصور بھی نہیں تھا، پیپلز پارٹی نے خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے سب سے زیادہ کام کیا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خواتین کے لیے پنک ٹیکسی بھی جلد شروع کی جائے گی، جبکہ خواتین کو پنک اسکوٹیز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سندھ واحد صوبہ ہے جو خواتین کو مفت برقی اسکوٹیز فراہم کر رہا ہے۔