تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

افریقا میں ٹی ٹوئنٹی کپ کا منصوبہ زیر غور آ گیا

افریقا میں ٹی ٹوئنٹی کپ کا منصوبہ زیر غور آ گیا

افریقا( سپورٹس ڈیسک)افریقن کرکٹ ایسوسی ایشن نے براعظم میں ٹی ٹوئنٹی طرز کا نیا کرکٹ کپ متعارف کرانے پر غور شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد مالی وسائل پیدا کرنا اور کھیل کو فروغ دینا ہے۔ذرائع کے مطابق اس مجوزہ ٹورنامنٹ کے مختلف پہلوؤں پر غور جاری ہے، تاہم اس کے دو ہزار ستائیس سے پہلے شروع ہونے کا امکان کم ہے۔انتظامی سطح پر ٹورنامنٹ کے شیڈول اور ٹیموں کی شمولیت کے طریقہ کار جیسے اہم امور زیر غور ہیں تاکہ اسے مؤثر اور کامیاب بنایا جا سکے۔اس منصوبے میں جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کا کردار نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اسے براعظم کی مضبوط ترین ٹیم سمجھا جاتا ہے، تاہم اس کی شرکت آئندہ بین الاقوامی مصروفیات کے شیڈول سے مشروط ہوگی۔