کراچی( کامرس ڈیسک)کورنگی فشریز ہاربر پر 100 ایکڑ رقبے پر میری کلچر انویسٹمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹیٹ قائم کرنے کا منصوبہ پیش کردیا گیا، جسے بلیو اکانومی کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انور چوہدری کے پیش کردہ منصوبے کے تحت مجوزہ میری کلچر اسٹیٹ میں مچھلی کی افزائش، ہیچریز، تحقیق، پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔منصوبے میں 30 ایکڑ میری کلچر زون، 20 ایکڑ ہیچری زون، 20 ایکڑ ایکوا ریسرچ پارک اور 20 ایکڑ کمرشل ڈسٹرکٹ شامل ہوں گے۔میری کلچر اسٹیٹ میں کولڈ چین، تجارتی سہولیات، جدید بنیادی ڈھانچے اور پائیدار ترقی کے نظام بھی قائم کیے جائیں گے۔منصوبے کا مقصد فشریز کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے، برآمدات میں اضافہ کرنے اور ساحلی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔