تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

مہاراشٹرا میں طیارہ کریش، نائب وزیراعلیٰ سمیت پانچ ہلاک

مہاراشٹرا میں طیارہ کریش، نائب وزیراعلیٰ سمیت پانچ ہلاک

نئی دہلی/پونے( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک چارٹرڈ طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا۔ طیارے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار، ان کے دو ساتھی اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں موجود کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ کریش لینڈنگ کی اصل وجہ سامنے لائی جا سکے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات میں طیارے کے تکنیکی مسائل، پائلٹ کی کارکردگی اور موسمی حالات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔