اسلام آباد( پاکستان خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ حج کے لیے پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں آئندہ حج کی تیاریوں اور انتظامات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزارت مذہبی امور سے متعلق امور اور جاری اقدامات پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستانی عازمین حج کے لیے مؤثر اور بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں جبکہ حج سے متعلق تمام ضروری اقدامات مقررہ وقت پر مکمل کیے جائیں۔