تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

وزیراعظم کی چھوٹے کاروبار کو عالمی منڈیوں تک رسائی کی ہدایت

وزیراعظم کی چھوٹے کاروبار کو عالمی منڈیوں تک رسائی کی ہدایت

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور صنعتوں کی مالی معاونت، فنی استعداد میں اضافے اور عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سمیڈا کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروباری افراد کیلئے جاری معاونتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ شہباز شریف نے سمیڈا کو ملک بھر میں کاروباری افراد اور صنعتوں کی مالی معاونت کیلئے مربوط حکمت عملی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سمیڈا کے ادارہ جاتی مقاصد میں ملک کے تمام علاقوں میں کاروبار کے فروغ کے ساتھ یکساں سہولیات اور فنی معاونت کی فراہمی کو ترجیح حاصل ہونی چاہیے۔ وزیراعظم نے کاروباری سرگرمیوں میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کیلئے سمیڈا کے پروگرام کو مزید وسعت دینے کی بھی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ مقامی کاروباری افراد کو ملکی و عالمی تجارتی منڈیوں سے جوڑنے کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا مؤثر استعمال کیا جائے۔ انہوں نے سمیڈا کی حکمت عملی میں زیادہ سے زیادہ علاقوں اور شعبوں کو شامل کرنے اور زرعی اجناس کی پیداوار و تجارت کے روابط بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم نے کاروباری افراد کو مالی معاونت، فنی تربیت اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر یکساں توجہ دینے پر زور دیا۔