تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

وزیراعظم کی ڈیزل سستا کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم کی ڈیزل سستا کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کو فوری کراچی پہنچ کر آئل ریفائنریز سے مذاکرات کرنے اور ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم سے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی، جس میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیراعظم نے وزیر پٹرولیم کو فوری طور پر کراچی پہنچنے اور مقامی آئل ریفائنریز سے مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ مقامی ریفائنریز میں تیار ہونے والے ڈیزل کی قیمت کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی بڑی مقدار ملک میں ہی تیار ہوتی ہے، اس لیے قیمتوں میں کمی کے امکانات کے حوالے سے ریفائنریز سے مذاکرات جلد مکمل کیے جائیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ہر ممکن طریقے سے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔