تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

وزیر اعظم کی سربراہی میں اجلاس: ایندھن کی فراہمی اور عوامی ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لیا

وزیر اعظم کی سربراہی میں اجلاس: ایندھن کی فراہمی اور عوامی ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد( پاکستان خبر) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں خلیجی بحران کے پیٹرولیم مصنوعات پر اثرات، پاکستان میں موجودہ ذخائر اور عوامی ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ کمزور اور متوسط طبقے کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور افراد کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ایندھن کی بچت کے لیے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد، آئندہ کے لائحہ عمل اور موجودہ اسٹاک پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موٹرسائیکل اور رکشوں کے حامل افراد کی ملکیتی رجسٹریشن مکمل کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ریلیف کا فائدہ براہِ راست پہنچے۔ انٹیلیجنس بیورو کی آڈٹ رپورٹ کے ذریعے وزیر اعظم کی بچت اور سادگی مہم پر عملدرآمد کی صورتحال بھی پیش کی گئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری اخراجات میں کمی، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی، 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کا فوری بند کرنا اور اشرافیہ کی بڑی گاڑیوں میں ہائی آکٹین ایندھن پر لیوی میں اضافہ جیسے اقدامات عوامی ریلیف کے لیے بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ریلیف براہِ راست عام آدمی تک پہنچایا جا رہا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کے لیے ایندھن اور ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور بروقت فیصلوں کی بدولت عالمی بحران کے باوجود فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہیں آیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں امن کے حوالے سے سفارتی محاذ پر بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔