تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

وزیراعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاکستان خبر)  وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتوں کو متعلقہ اعداد و شمار قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فراہم کرنے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارتوں میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے کہا کہ مرکزی ڈیٹا سینٹر حکومتی خدمات اور شہری سہولتوں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ پروگرام کا مقصد عوام کو مؤثر اور آسان خدمات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں اور سرکاری اداروں کا ڈیٹا ایک جگہ دستیاب ہونے سے معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔ ایندھن پر سبسڈی اسکیم کی کامیاب تکمیل میں بھی اداروں کی مشترکہ کوششوں نے اہم کردار ادا کیا۔وزیراعظم کے مطابق وزارتوں کی ڈیجیٹائزیشن سے بدعنوانی اور ادارہ جاتی بدنظمی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔شہباز شریف نے قومی سطح پر یکساں طبی ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے وزارت صحت کے اقدامات کو سراہا اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیو آر کوڈ کے نفاذ کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔