کاہنہ (پاکستان خبر) وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے ان کے خالہ زاد بھائی رانا سلامت کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر طلحہ برکی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔