تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

وزیراعظم شہباز شریف کا چین کے امن ایجنڈے کی حمایت کا اعلان، بیجنگ میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

وزیراعظم شہباز شریف کا چین کے امن ایجنڈے کی حمایت کا اعلان، بیجنگ میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

 اسلام آباد(پاکستان خبر)بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، چینی صدر شی جن پنگ کے چار نکاتی امن ایجنڈے کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور خطے میں امن کی کوششوں کو مسلسل سراہتا ہے۔وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ عوامی عظیم ہال پہنچے جہاں چینی وزیراعظم لی چیانگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان گرمجوشی سے مصافحہ ہوا، قومی ترانے بجائے گئے اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے وفود کا تعارف کرایا اور باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کا ہر دورہ نئی ترقی اور تعمیر کا مشاہدہ فراہم کرتا ہے اور پاکستان چین دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے چین کے صوبے شانشی میں کوئلے کی کان کے حادثے پر اظہارِ تعزیت بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین اپنی تاریخی دوستی کے 75 سال مکمل کر رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے بانی رہنماؤں کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے۔وزیراعظم نے خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مختلف سطحوں پر امن کے لیے سفارتی کوششیں کی ہیں اور علاقائی استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھا ہے۔انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے امن کے حوالے سے چار نکاتی ایجنڈے کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔وزیراعظم آج اپنے دورے کے دوران چینی صدر سے بھی ملاقات کریں گے، مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، جبکہ وہ چینی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم تیانمن اسکوائر میں عوامی ہیروز کی یادگار پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر بھی چڑھائیں گے۔