تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

وزیراعظم شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، سیاسی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (پاکستان خبر)وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد رات گئے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا گیا۔ گفتگو میں خیبر پختونخوا کی صورتحال، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اس مؤقف کا اظہار کیا کہ معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی خدمات اور ان کا مفاہمانہ انداز ہمیشہ قابلِ ستائش رہا ہے۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت نے معاملات کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ پر اصرار اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے دوری کے باعث مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ اب بھی وقت ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن معاملات کو حل کرنے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت اب بھی مذاکرات اور سیاسی حل کے لیے تیار ہے، تاہم اپوزیشن کو وفاق پر چڑھائی سے گریز کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق پر دھاوا بولنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ مزید پیچیدگیاں پیدا ہوں گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت نے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے بھرپور محنت کی ہے اور حکومت ملک میں سیاسی استحکام چاہتی ہے۔