تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل دفتر کھول دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل دفتر کھول دیا

اسلام آباد( و یب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے نئے دفتر کا افتتاح کردیا، جبکہ گوگل کے نائب صدر ولسن اور ان کی ٹیم سے ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ، نوجوانوں کے لیے نئے مواقع اور باہمی تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے گوگل کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ گوگل دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شامل ہے اور پاکستان میں اس کے لیے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوگل کی پاکستان میں موجودگی دونوں فریقوں کے درمیان نئے اور اہم سفر کا آغاز ہے۔گوگل کے نائب صدر ولسن نے کہا کہ کمپنی پاکستان کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کی خواہاں ہے۔ ان کے مطابق ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔بعد ازاں وزیراعظم نے گوگل کے پاکستان دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گوگل پاکستانی نوجوانوں اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔شہباز شریف نے پاکستان اور گوگل کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔