تازہ ترین
23 سال بعد پاکستانی صدر کا جرمنی کا دورہ، آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے، دہشت گردی افغانستان سے آرہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت فورسز کے ساتھ مخلصانہ طور پر کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی: رانا ثنا اللہ ٹرمپ کا ایران پر جلد دوبارہ حملے کا اشارہ، مزید کارروائی کا امکان ظاہر کردیا ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا پر طنز، اسرائیل سے تعلقات کو ’طفیلی‘ قرار دے دیا سعودی اتحاد کا دعویٰ، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیے گئے یورپی یونین کے فنڈز میں مبینہ فراڈ، لیتھوانیا میں 12 افراد پر فردِ جرم عائد ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد ہوگئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز، 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی پیٹرول پمپ مالکان کے ڈیلی پرائس میکانزم پر تحفظات، وفاقی وزیر سے ملاقات کا مطالبہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کمی پرائیویسی خدشات پر میٹا نے اے آئی ایجنٹ میوز کا چیٹ شیئرنگ فیچر معطل کردیا یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں، کسٹم فیڈز کا نیا فیچر متعارف اے آئی ہیکرز سے تحفظ کے پانچ مؤثر طریقے، ماہرین کی اہم تجاویز مشہور گیم اسٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو 30 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
پاکستان خبر

وزیراعظم کی مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت

وزیراعظم کی مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاکستان خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر ڈرون حملے کی کوشش کو سخت الفاظ میں قابلِ مذمت قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام اس اشتعال انگیز اقدام پر غمزدہ اور تشویش میں مبتلا ہیں، اس ناقابلِ معافی فعل سے پہنچنے والے صدمے اور دکھ کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے سعودی شاہی مسلح افواج کی بروقت کارروائی، غیر معمولی چوکسی، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔شہباز شریف نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، کیونکہ امن کے حصول کا پائیدار راستہ صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر ملک سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ، جبکہ حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کے معاملے پر ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، جسے ہر پاکستانی اپنا مقدس فریضہ سمجھتا ہے۔