تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی

آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی

مظفر آباد( پاکستان خبر)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے نتائج کے بعد مسلم لیگ ن نے واضح برتری حاصل کرلی ہے اور حکومت سازی کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن کے بیرسٹر افتخار گیلانی 26 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی کو 12 ووٹ ملے۔ علماء و مشائخ کی نشست پر بھی ن لیگ کے محمد مظہر سعید نے 26 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے حافظ طارق کو 12 ووٹ ملے۔خواتین کی 5 مخصوص نشستوں میں سے 3 پر مسلم لیگ ن کی مریم زمان، مریم ادریس اور سحرش قمر کامیاب ہوئیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی فرزانہ یعقوب اور زوبیہ خورشید راجہ نے بھی نشستیں حاصل کرلیں۔مخصوص نشستوں کے نتائج کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 32 جبکہ پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ اوورسیز نشست پر عبدالرحمان آرائیں پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔مخصوص نشستوں میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر اسمبلی میں واضح عددی برتری حاصل ہوگئی ہے، جس کے بعد حکومت سازی کا مرحلہ تیز اور وزیراعظم کے انتخاب کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔